ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے سرجیکل اسٹرائیک کا سہارالے رہے ہی بی جے پی

ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے سرجیکل اسٹرائیک کا سہارالے رہے ہی بی جے پی

Sun, 23 Oct 2016 20:01:04  SO Admin   S.O. News Service

موہن پرکاش نے مودی سرکارکو مہنگائی،روزگار،داخلی سیکوریٹی اورکسانوں کے مسائل سمیت تمام محاذپرناکام قراردیا
دھول پور23اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کے انچارج موہن پرکاش نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت تمام محاذ پر ناکام رہی ہے۔انہی ناکامی سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے مودی حکومت سرجیکل اسٹرائیک کاسہارالے رہی ہے۔سرجیکل اسٹرائیک کانگریس کے رخ پر موہن پرکاش نے کہاکہ اندراگاندھی کی حکومت میں ایساسرجیکل اسٹرائیک ہوا کہ پاکستان کے دو ٹکڑے ہو گئے۔آج مرکزی حکومت سرجیکل اسٹرائیک کاڈھنڈھوراپیٹ رہی ہے جوغلط ہے۔دھول پور کے کد شاستری کامپلیکس میں کل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے موہن پرکاش نے کہا کہ گرداس پور،پٹھان کوٹ اور اری حملے نے ہماری داخلی سیکورٹی کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی سلامتی میں چوک سے لے کر مسلسل بڑھ رہی مہنگائی اورکسانوں کی حالت کیلئے مرکز کی عوام مخالف پالیسیاں ذمہ دار ہیں۔آج ہمارے فوجی ٹھکانے تک محفوظ نہیں ہیں۔اتر پردیش انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی پر موہن پرکاش نے کہا کہ اتر پردیش میں کانگریس کی بہتر کارکردگی کے امکانات ہیں۔کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کی حالیہ’’ کسان یاترا‘‘ سے بھی کانگریس کے حق میں ماحول بنا ہے۔سوشلسٹوں کے خاندان اختلاف کی وجہ سے بھی یوپی میں انتخابی منظرنامے بدلیں گے، جن کا فائدہ کانگریس کوہوگا۔اتر پردیش کانگریس کی سابق صدر ریتا بہوگنا جوشی کے کانگریس چھوڑ بی جے پی میں جانے کے سوال پر موہن پرکاش نے کہا کہ انتخابی موسم میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔اس سے کانگریس کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔اس موقع پر مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر اور سابق مرکزی وزیر ارون یادو، دھول پور ضلع کانگریس کے سابق صدر درگاد شاستری اور کانگریسی لیڈر امت مدگل سمیت دیگر کانگریسی عہدیدار بھی موجود رہے۔


Share: